AL MEHDI Home page AL MEHDI Home page
About Us About Us Site Map Sitemap Contact Us Contact Us Home Make AL MEHDI your Home page

 

Return
    •  
    • 1/2/2008
    • تاريخ :

    حضرت آیت اللہ العظمی حاج محمد فاضل لنکرانی

     

    حضرت آیت اللہ العظمی حاج محمد فاضل لنکرانی

    آپ 1310 ھجری ‎‎ شمشی کو اسلامی جمہوریہ کے مقدس شہر قم میں پیدا ہوۓ- آپ کے والد گرامی حضرت آیت اللہ فاضل(قدس سرہ) حوز ہ علمیہ قم کے ایک بزرگ عالم اور استاد العلما‍‌ء تھے- والد ہ گرامی سادات مبرقع سے تعلق رکھتی تھیں-

    آپ نے صرف تیرہ برس کی عمر میں ابتدائ تعلیم مکمل کی اور اعلی اسلامی علوم کے حصول کی خاطر حوز ہ علمیہ قم سے منسلک ہو گیے- آپ غیر معمولی ذہنی صلاہیتوں کی وجہ سے صرف چ ھہ سال کی مختصر مدت میںمقدمات اور سطح جیسے دقیق کورسز مکمل کرنے میں کامیاب ہو ۓ اور صرف انیس برس کی عمرمیں حضرت آیت اللہ العظمی بروحردی(علیہ الرحمہ) کے درس خارج(فقہ و اصول استدلالی) میں شریک ہوۓ- وہ کم سنی میں غیر معمولی فہم و فراست کے سبب طلبہ اور برزگ علما ‎ ء میں جلد ہی مقبول ہوگۓ- اعلی تعلیم حاصل کرتے وقت امام خمینی کے فرزند آیت اللہ سید مصطفی خمینی آپ کے ساتھیوں میں سے تھے-

    آپ گیارہ برس تک حضرت آیت اللہ العظمی آقاۓ بروجردی(علیہ الرحمہ) کے درس خارج فقہ و اصول سے وابستہ رہے- 9 سال آیت اللہ العظمی امام خمینی رحم ۃ اللہ علیہ کے درس خارج میں شرکت کی- اس طرح انہوں نے ان دو عظیم علمی ہستیوں کے علم و حکمت سے بھر پور درس سے کسب فیض ک یا - بھترین استعداد اور مسلسل محنت اس بات کا سبب بنی کہ آپ صرف پچیس سال کی عمر میں درجۂاجتھاد پر فائز ہو گۓ- انہیں یہ اعلی مقام ان کے استاد عظیم الشان آیت اللہ بروجردی (رحم ۃ اللہ علیہ) کی تائید سے حاصل ہوا-

    تالیفات

    1- کتاب تفصیل الشریعہ (عربی)

    2-  حاشیہ بر کتاب عرو ۃ الوثقی(عربی)

    3-  نہایۃ التقریر(عربی)

    4-  کتاب الطھارۃمصباح الفق ہی محقق ہمدانی(عربی)

    5-  شرح فروعالاجتھاد و التقلید'' از کتاب عروۃ الوثقی(عربی)

    6-  کتاب الصوم(عربی)

    7-  کتاب القضاء(عربی)

    8-  المسائل المستحدثۃ(عربی)

    9-  رسالہ در حکم نماز در لباس مشکوک(عربی)

    10-  رسالہ در خلل حج و عمرہ(عربی)

    11-  الاحکام الواضحۃ(فتاوی عربی)

    12-  احکام الحجج، حاشیہ بر کتاب حج تحریر الوسیلۃ(عربی)

    13-  القواعد الفق ہیہ (عربی)

    14-  تقریرات الاصول- تقریرات درسی امام خمینی 5 جلدیں(عربی)

    15-  ت ب یان الاصول تقریرات درسی معظم لہ- 4 جلدیں(عربی)

    16-  تقریرات الاصول، تقریرات درسی آیت اللہ بروجردی(عربی)

    17-  رسالہ در قاعد ہ فراغ و تجاوز(عربی)

    18-  آپ کے تقریرات درس خارج اصول 8 جلدیں(فارسی)

    19-  رسالہ توضیح المسائل (فارسی، اردو)

    20-  مناسک حج (فارسی)

    21-  مدخل التفسیر در علوم قرآن(عربی)

    22-  تفسیر سورہ حمد(عربی)

    23-  تقیہ مداراتی(فارسی)

    24-  آئین کشورداری از دیدگاہ امام علی علیہ السلام

    25-  عصمت انبیاء

    26-  مجمع الفہارس مجموعہ فہرست بحار الانوار، الغدیروالمیزان

    27-  اہل بیت یا چہر ہ ھای درخشان در آیۃ تطھیر

    28-  آئمۂ اطھار(عربی) یا پاسداران وحی در قرآن کریم(اس کتاب کو آیت اللہ اشراقی کے ساتھ مل کر تحریر کیا)

    29-  مناسک الحجج

    30-  استفتاءات حول الحج

    31-  جامع المسا‏ئل(مجموعہ استفتاءات)